گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صدر کمپیوٹر مارکیٹ میاں جاوید اقبال نے کہا ہے کہ فلسطینی ہرروز قیامت صغریٰ کاسامناکررہے ہیں ، مقتدر قوتوں کی ثالثی کہاں گئی ۔فلسطینی جام شہادت نوش کررہے ہیں جبکہ عالمی ضمیر کے وجود نے گلناسڑنا شروع کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپیوٹر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی میں نائب صدر کامران عزیز، چیئرمین ایکشن کمیٹی فضل الرحمن، جنرل سیکرٹری چودھری محمد عدیل، انفارمیشن سیکرٹری محمد اظہر خان، چودھری رضوان حمید، آصف علی، بلال مہر، ندیم بٹ سمیت ممبران و شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی، مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطینی ہماری دعاو¿ں اوروفاو¿ں کے محور ہیں، پاکستانیوں اور فلسطینیوں کا دل ایک ساتھ دھڑکتا ہے۔مسلم حکمران اور ریاست پاکستان فلسطینیوں کو نسل کشی اورکشت وخون سے بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردارادا کرے۔