نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور استفادہ کریں :نبیل قدیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ای روزگار پروگرام اور کامیاب نوجوان پروگرام کے خالق نبیل قدیر نے کہا ہے کہ نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور استفادہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سپیئریر کالج کے لرن ٹو ارن پروگرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیریئر کالج گوجرانوالہ کے طلبا کے لیے ایک انتہائی کامیاب سیمینار جس کا عنوان ”کمانا سیکھیں“سیمینار میں 3000سے زائد طلبا نے شرکت کی۔اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر سپیئریر گروپ آف کالجز پروفیسر محمد سلیم اولیاءکے علاوہ اساتذہ اور طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نبیل قدیر نے کہا کہ آج ہنر مندوں کا دور ہے ریگولر تعلیم کے ساتھ طلباءو طالبات کو ای کامرس بھی سیکھنا ہوگی ۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر نبیل الرحمن نے کہا کہ لرن ٹو ارن پروگرام متعارف کرانے کا مقصد سٹوڈنٹس کو مضبوط کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن