وفاقی وزیر صحت کا توسیعی منصوبے ٹو جی الیون تھری کے تعمیراتی کام کا جائزہ

Nov 03, 2023

اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا دورہ کیاوزیر صحت کو متعلقہ حکام نے منصوبے بارے بریفننگ دی ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان نے توسیعی منصوبے ٹو جی الیون تھری کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولی کلینک توسیع منصوبہ تین سو بیڈز پر مشتمل ہے یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کرنے کی بجائے دوسال میں مکمل کیا جاے گا تعمیراتی کام میں سست روی اور تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل ہونا چاہیے ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو فائدہ ہوگا بلکہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے ہسپتال میں شوگر ، بلڈپریشر، زچہ بچہ ، الرجی ، جلدی مسائل ہڈی و جوڑ کے امراض، سینہ و چھاتی ، گلہ کے امراض کی سہولیات میسر ہوں گی مختصر مدت میں اصلاحاتی مشن کو لیکر آگے بڑھ رھے ہیں اصلاحات کے بغیر صحت کے شعبے میں ترقی ممکن نہیںہے آبادی کے ساتھ ساتھ بیماریوں میں بھی اضافی ہو رہا جس کا مقابلہ کرنے کے لئے وسائل بہت محدود ہیں بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے انقلابی منصوبہ تشکیل دیا ہے ملک بھر کے چار سو ساٹھ بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جاے گا مختصر مدت میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت مضبوط صحت کے نظام کی بنیاد رکھ دی ہے گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کا ایجنڈا بین السرحدی بیماریوں کے پھیلا کی روک تھام روکے گا فارما پاک کا منصوبہ مستقل بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے گا پاکستان میں ویکسین کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے پلان تشکیل دیا جارھا ہے میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے کی بہتری کیلئے پی ایم ڈی سی میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا جا رھا ہے پاکستان نرسنگ کونسل میں اصلاحات کی جارہی ہیں ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے موتر اقدامات کیے جارہے ہیں ڈریپ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ان لاین سسٹم کو متعارف کروایا ہے عوام کو ڈریپ کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے با اختیار بنایا ہے عوامی شکایات کے ازالے کیلے ایپ لانچ کی ہے جعلی اور آن رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلے جامع پلان تشکیل دیا ہے نیشنل ٹاسک فورس کو ملک بھر میں مکمل طور پر فعال کیا ہے یونیو رسل ہیلتھ کوریج کو مضبوط بننا میرا ٹاپ ترین ایجنڈا ہے یونیورسل ہیلتھ کوریج کو مضبوط بنانے کیلیے ہیلتھ کارڈ کا دایرہ کار پھیلا دیا ہے ہسپتالوں میں فارمیسی کے نظام کو کمپیوٹرائز کیا جا رھا ہے متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کیلیے مربوط حکمت تشکیل دی ہے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے زریعے صحت کے نظام کو مضبوط۔کیا جارھا ہے ہیپاٹائیٹس سی کی روک تھام کیلے ایک۔جامع منصوبہ بنایا ہے صحت کے شعبے بہتری کیلیے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروس کو مضبوط بنارھے ہیں دنیا بھر میں ہیلتھ کے شعبے بہتری کیلے پاکسان کے وقار کی بلندی کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں کم مدت میں ایسے منصوبے تشکیل دیے ہیں جو صدیوں بھر یاد رکھے جایں گے ۔

مزیدخبریں