ہلال احمر کے سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کو سراہتے ہیں:نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

Nov 03, 2023

اسلام آباد(خبر نگار) ہلالِ احمر پاکستان نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریکارڈ کام کیے ۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے نگران وزیر اعلیٰ علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر اب تک 28 لاکھ سیلاب متاثرین کی مدد کر چکا اور بلوچستان کو ہمیشہ اوّلیت دی گئی۔ 9798گھرانوں کو ضرورت کا سامان دیا گیا۔ 3400 سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کیا۔ 1400 گھرانوں کو 26 ہزار روپے فی خاندان دیئے گئے ۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ہلالِ احمرپاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا نگران حکومت ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ 

مزیدخبریں