پشاور (این این آئی)محکمہ تعلیم خیبر پی کے نے گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ تعلیم کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹو گرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔محکمے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے۔خیبر پختون خوا کے محکمہ تعلیم نے بتایا کہ ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔