اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز کے اجلاس کے انعقاد کے طریقہ کار اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے اور اصلاحات کے لئے شفارشات مرتب کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی اقلیتی خاص طور پر شیئر ہولڈرز کے تحفظات اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔کمیٹی شیئر ہولڈرز کے اجلاس منعقد کروانے سے متعلق ریگولیٹری فریم ورک ، ڈائریکٹرز کے انتخاب اور پراکسی کے استعمال کے ریگولیشنز کا جائزہ لے گی اور اجلاس کی کارروائیوں کی نگرانی کی۔