اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے کو بہتر ترقی دے کر اربوں ڈالر کی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے جس سے ملک کے معاشی مسائل جلد حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پا س مائنز اور معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمک کی کانیں اور کوئلے کے ذخائر، تانبے اور سونے کے پانچویں بڑے ذخائر، ماربل، گرینائٹ، قیمتی پتھر، کرومائٹ، جپسم اور لوہے سمیت دیگر معدنیات کے بڑے ذخائر شامل ہیں لیکن ان سے فائدہ اٹھانے کیلئے ابھی تک بہتر کوشش نہیں کی گئی لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس شعبے کی ترقی پر بہتر توجہ دے تا کہ ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کر کے معیشت کو مضبوط کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے چیئرمین میر بہروز ر یگی بلوچ کی قیادت میں چیمبرکا دورہ کیا اور بلوچستان کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کے امور پر ان سے بات چیت کی۔
پاکستان کے پا س مائنز اور معدنیات کے وسیع ذخائر موجود، احسن بختاوری
Nov 03, 2023