حضرو (نمائندہ نوائے وقت) گوئی پِیس فاو¿نڈیشن جاپان اور منسٹری آف ایجوکیشن، کلچر، سپورٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جاپان کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لیے سالانہ عالمی مضمون نویسی مقابلہ برائے 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے دو حصوں میں تقسیم تھا۔ دنیا کے 168 ممالک سے مجموعی طور پر 20,674 لوگوں نے اس مقابلے میں حصہ لیاپاکستان سے حسیب اقبال نے نوجوانوں کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ وہ اس مقابلے میں واحدپاکستانی پوزیشن ہولڈر تھے۔ جاپان کی منسٹری آف ایجوکیشن کی طرف سے ان کے لیے 50,000 جاپانی ین کی انعامی رقم کے ساتھ ساتھ سرٹیفیکیٹ، ایوارڈ، اور تحائف کا اعلان کیا گیا۔ حسیب اقبال حضرو سے تعلق رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک کیمپس میں بی ایس (آنرز) انگلش کر رہے ہیں۔