سموگ گلے، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی،جمال ناصر

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ سموگ گلے، سان اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے، اس سے بچنے کے لئے شہری ماسک ضرور پہنیں، اپنے ہاتھ، چہرہ اور آنکھیں بار دھوئیں، گلے میں خراش ہو تو نیم گرم پانی سے غرارے کریں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں قریبی سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر سے رجوع کریں،حکومت پنجاب نے زیر تعمیر عمارتوں اور ترقیاتی منصوبوں کے نزدیک پانی کا چھڑکاو¿ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے،کاشتکار فصلوں کی باقیات مت جلائیں اور کسی موزوں طریقے سے تلف کریں،بھارت میں کاشتکاروں کی طرف سے فصلوں کی باقیات جلانے پر حکومت پنجاب نے وزیراعظم پاکستان سے استدعا کی ہے کہ بھارتی حکومت سے اس معاملے پر بات کی جائے۔حکومت پنجاب نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ وطالبات کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔پٹرول کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا سکتی ہیں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اس سال سموگ کا دورانیہ کم ہے، بارشیں جلد متوقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن