زراعت ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی،ڈاکٹرکوثرعبداللہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹر کوثرعبداللہ ملک کو گندم، چاول اورگناکی قومی اوسط پیداوارمیں اضافہ کرنے کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمدعلی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس ڈی پی ڈاکٹر محمد یعقوب، پراجیکٹ ڈائریکٹر (چاول) ڈاکٹرعاشق ربانی اور پلانٹ سائنسز ڈویژن کے نیشنل کوآرڈنیٹر ڈاکٹر صغیر احمد موجود تھے۔ وفاقی وزیرنے کہا زراعت ملک معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زراعت کے منصوبوں میں حائل رکاوٹیں ختم کرکے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن