اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان انجینئرنگ کونسل کے آفیشلز کے ہمراہ واشنگٹن ایکارڈ کے تعلیمی وفد نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد اور فیکلٹی سے ملاقات کی وفد میں ڈاکٹر رمضان یلدرم ترکی ڈاکٹر جییانگ چائنا ڈاکٹر سیمن چنگ ہانگ کانگ شامل تھے پی ای سی سے ڈاکٹر فضل خالد انجینئر عارف انجینئر عبدالستار رجسٹرار ڈاکٹر ناصر خان اس موقع پر موجود تھے غیر ملکی مندوبین نے پاکستان میں اعلی تعلیمی معیار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی سے آراستہ اداروں میں نظام تعلیم میعاری ہے۔