مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا 4 نومبر کو ہونے والا جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس موخر ہوگیا جو اب 11 نومبر کو منعقد ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا ہفتہ 4 نومبر کو ہونے والا اجلاس 11 نومبر کو منعقد ہوگا جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینی بھائیوں بہنوں بچوں سے یک جہتی کے طور پر منعقد ہوگا
— PMLN DIGITAL (@pmlndigitalpk) November 2, 2023
مریم اورنگزیب مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان مسلم لیگ ن @Marriyum_A pic.twitter.com/kAhpC6V9V2
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب نےلکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا ہفتہ 4 نومبر کو ہونے والا اجلاس11 نومبر کو منعقد ہو گا،جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں سے یک جہتی کے طور پر منعقد ہو گا۔