مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا 4 نومبر کو ہونے والا جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس موخر ہوگیا جو اب 11 نومبر کو منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب نےلکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا ہفتہ 4 نومبر کو ہونے والا اجلاس11 نومبر کو منعقد ہو گا،جنرل کونسل کا اجلاس فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں سے یک جہتی کے طور پر منعقد ہو گا۔