بھارتی ریاست کیرالا کے بعد مغربی بنگال میں بھی غزہ پر اسرائیلی حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔کولکتا میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی کے دوران ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل تنازع کی قیمت بچے چکا رہے ہیں اب تک 3 ہزار 5 سو سے زائد بچوں کی جانیں جاچکی ہیں یونیسیف کا کہنا تھا کہ یہ صرف نمبر نہیں بلکہ معصوم بچے ہیں، اس جنگ کے اثرات بچوں کے ذہنوں میں زندگی بھر رہ سکتے ہیں۔
بھارت: کیرالا کے بعد مغربی بنگال میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے
Nov 03, 2023 | 13:02