جمعہ کا خطبہ غزہ عطیات مہم پر دیا جائے: وزیر اسلامی امور

Nov 03, 2023 | 13:42

سعودی عرب کی تمام مساجد میں 3 نومبر 2023 کو جمعہ کے خطبات غزہ پٹی کے فلسطینی بھائیوں کے لیے جاری عطیات مہم میں حصہ لینے کے موضوع پر ہوں گے۔

سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت بھر میں جامع مساجد کے خطیبوں کو تحریری طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ جمعے کا خطبہ فلسطینیوں کی مدد کے موضوع پر دیں۔ تمام لوگوں کو عطیات مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔واضح رہے سعودی عرب میں اعلی قیادت کی ہدایت پر ‘ساھم‘  پلیٹ فارم پر عطیات مہم جاری کی ہے۔اس حوالے سے بڑے پیمانے پر غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے عطیات جمع کیے جا رہے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین جبکہ ولی عہد کی جانب سے 50 ملین ریال عطیہ کیے گئے ہیں۔عطیہ مہم میں سعودی شہری اورمملکت میں مقیم غیرملکی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں