عام انتخابات 2024 کیلئے الیکشن کمیشن نے جلد آر اوز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نومبر کے وسط میں ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے کا امکان ظاہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرستیں موصول ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی کے افسران کی فہرست بھی تیار کر رکھی ہے۔ آر اوز عدلیہ سے یا بیوروکریسی سے ہوں گے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن جلد کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی آر اوز کی تعیناتی کے بعد ریٹرننگ افسران کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں ٹریننگ دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن آر اوز کی تعیناتی کے بعد ڈرافٹ پولنگ سکیم آر اوز کو فراہم کرے گا، آر اوز عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ سکیم تیار کریں گے، الیکشن کمیشن عدلیہ سے آر اوز لینے کے حوالے سے پہلی ترجیح کا اظہار کر چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کا جلد آراوز کی تعیناتی کا فیصلہ
Nov 03, 2023 | 14:41