ضرورت سے زیادہ وٹامن سی لینے کے نقصانات جانیے

وٹامن سی جسم کیلئے فائدے مند تو ہوتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ وٹامن سی آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ویسے تو وٹامن سی کھانے کے بہت سے فوائد ہیں، یہ ناصرف آپ کے جسم کے اندرونی اعضا کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچاتی ہے۔وٹامن سی کے زیادہ استعمال سے آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی سر اور جسم میں درد کی وجہ بھی بنتا ہے۔وٹامن سی آکسیلیٹ کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے جو گردے کی پتھری کے خطرے کو مزید بڑھا سکتا ہےاس کے علاوہ متلی، پیٹ درد اور پیٹ کا خراب ہونا بھی وٹامن سی کے زیادتی کی ایک وجہ ہے جب کہ سینے میں جلن بھی اسی کی ایک علامت ہے۔

ای پیپر دی نیشن