اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 9 نومبر بروز جمعرات یوم اقبال کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی.اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔