مسجدِ اقصیٰ میں آج بھی نماز جمعہ ادا نہ ہوئی

Nov 03, 2023 | 22:02

ویب ڈیسک

قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو آج بھی مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ جمعہ ادا نہ کرنے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسجدِ اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی فورسز تعینات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونےکی کوشش کرنے والے نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے مسجدِ اقصیٰ میں نماز بالخصوص نمازِ جمعہ مشکل ہو گئی ہے، نمازیوں کو مسجد میں آنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی فورسز نے سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔

مغربی کنارے میں بھی جگہ جگہ رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں وہاں بھی نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے فلسطینی مسجد کے قریب جمع ہو کر سڑکوں پر نماز ادا کر رہے ہیں۔


فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسلمانوں کے لیے مسجدِ اقصیٰ کے تمام دروازے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں تاہم یہودیوں کو اپنی عبادات کرنے کی مکمل اجازت دی ہے

مزیدخبریں