چیئرمین PTI کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل بروز ہفتہ بذریعہ واٹس ایپ بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست منظور کر لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئر مین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کروانے کی درخواست بذریعہ وکیل شیراز رانجھا دائر کی تھی۔

درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا نے عدالت استدعا کی کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، کل ہفتہ ہے، بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی اجازت دی جائے۔

دورانِ سماعت عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو کل چیئرمین پی ٹی آئی کی اُن کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے کے روز بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں

ای پیپر دی نیشن