قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور اور ملحقہ قصبوں میں مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔سرکاری اقدامات ناکافی ہونے سے ڈینگی پھیلانے کا خطرہ منڈلانے لگا۔متعلقہ محکموں کے افسر گورنمنٹ کی جانب سے دئیے گئے فنڈز کی مبینہ خورد برد میں ملوث ہیں سول سوسائٹی جبکہ محکمہ صحت کے متعلقہ ونگ نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ مچھروں کے خاتمہ کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ انتظامات سوائے فوٹو سیشن کے نہیں ناکافی نظر آنے لگے ۔عوامی فلاحی کمیٹی رجسٹرڈ قصور کے چیرمین ایم یاسین فرخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مچھروں کے خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت ہر سال کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرتی ہے مگرافسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مچھروں کی تعداد میں کمی آنے کی بجائے بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور و نواح میں مچھروں کی بہتات ‘ شہریوں کا جینا محال
Nov 03, 2024