نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) سرحدی گاؤں جنڈیالہ کلساں میں تین روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 30 سالہ رانا عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جنڈیالہ کلساں میں پرانی دشمنی پر ددو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دونوں گروپ کا ایک ایک فرد زخمی ہوگیا جس میں 35 سالہ علی حمزہ اور 30 سالہ عامر کو شدید زخمی حالت میں لاہور میوہسپتال منتقل کردیاگیاتھا دو روز بعد عامر دوران علاج چل بسا۔