(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی : ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدران میاں ذیشان پرویز،ملک پرویز اقبال،شیخ عظیم جاوید،احمد خورشید،حاجی اکبر چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے دشمن طاقتیں امن خراب کرنے کی خاطر سرگرم ہو جاتی ہیں اب بھی معاشی استحکام کا راستہ روکنے کیلئے سیاسی عدم استحکام کو ہوا دی جارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن