چونیاں (نامہ نگار خصوصی) پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل، ایک لاکھ تریاسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز اور دیگر ہیلتھ سنٹر پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور کردار ادا کیا، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ تریاسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اس مہم میں 613 ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔