قصور (نمائندہ نوائے وقت)رشید گارڈن سے معزور محنت کش کا چوری ہونیوالا رکشہ پولیس نے 8 گھنٹوں کے قلیل وقت میں برآمد کر لیا۔ تھانہ صدر قصور پولیس کو محنت کش منیر رکشہ کے چوری ہونے کی اطلاع دی۔ ایس ایچ او صدر غلام صابر ہمراہ ٹیم موقع پر پہنچے اور مقدمہ درج کیا۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 8 گھنٹوں کے قلیل وقت میں راؤ خانوالا سے ملزم سلامت کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
قصور : محنت کش کا چوری ہونیوالا رکشہ برآمد‘ ملزم گرفتار
Nov 03, 2024