گرینڈ ٹیچرز الائنس کی کال پر اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)  گرینڈ ٹیچرز الائینس کی کال پر آج حافظ آباد میں اساتزہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج گورنمنٹ اساتذہ نے آج گرینڈ ٹیچرز الائنس کی کال پر پریس کلب حافظ آباد میں پنجاب کے اساتذہ کش پالیسیز کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اساتذہ راہنماؤں میں نصیرالدین، ریاض تارڑ،اقبال ہنجرا،اصغر ہنجر،غلام جعفر باجوہ،عقیل آزاد،رانا وقار خاں سمیت شامل تھے۔اساتذہ نے گورنمنٹ سکولز کی نجکاری، لیو انکیشمنٹ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائدین کی معطلی اور سروس ریموول،  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے ٹی،این،اے کے نام سے جس کی کوئی ٹرمز اینڈ کنڈیشن نہیں رکھی گئی سے تعلیمی عمل کو لگاتار متاثر کرنا، غریب کے بچوں کے لئے تعلیمی مشکلات پیدا کرنا، وزیر تعلیم کا سرکاری اساتذہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن