حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حافظ آباد کے زیراہتمام 26ویں آئینی ترمیم کی کامیابی پر ایک شاندار تقریب پی پی پی کے ضلعی سیکریٹریٹ کسوکی روڈ پر سابق ضلعی صدر ملک محمد وزیر اعوان سابق ایم پی اے کی زیرقیادت منعقد ہوئی جس میں پارٹی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو26ویں ترمیم پاس کروانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اور اسکی خوشی میں آتش بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈھول ڈھمکے کی تھاپ پر جشن بھی منایا گیا۔بعدازاں کارکنوںمیںمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
حافظ آباد:پی پی کے زیراہتمام آئینی ترمیم کی کامیابی پر تقریب
Nov 03, 2024