گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر نوید احمدنے دارالامان سیٹلائیٹ ٹائون کا دورہ کیا،انہوں نے دارالامان میں بے سہارا مقیم خواتین اور بچیوں کی تعلیم وتربیت، رہائشی سہولتوں، غذا، نگہداشت،کچن، کلاس روم ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیاانہوں نے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیااوردارالامان میں مقیم خواتین، بچوں سے ملاقات کی مسائل سنے اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے محکمانہ سروسز کے معیار میں مزید بہتری لانے کے تاکید کی اس موقع پر انچارج دارالامان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دیتے ہوئے دارالامان میں رہائش پذیر خواتین اور بچوں کی تعداد اور درکار وسائل بارے بتایا۔
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکادارالامان سیٹلائیٹ ٹائون کا دورہ
Nov 03, 2024