گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب احمد کمال مان نے گوجرانولہ کا دورہ کیا۔گوجرانولہ و گجرات ڈویژن کے ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق، اے سی ریونیو محسن ڈھلوں بھی موجود تھے۔ جبکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانولہ قمر ذیشان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گجرات محمود اقبال گوندل نے اضلاع کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب احمد کمال مان نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پروگرام ستھرا پنجاب کی کامیابی کے لیے لوکل گورنمنٹ افسران کو اپنا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔