پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)موٹروے ایم فور پر کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثے کا شکار۔تفصیلات کے مطابق افتخارا حمد،ثمینہ افتخارا حمد ،اسفند احمد بسواری کار فیصل آباد سے لاہور جا رہے تھے کہ جب وہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں کے قریب پہنچے تو کار کار ٹائر پھٹ گیا اور کار قابازیاں کھاتی ہوئی موٹروے کے نیچے جا گری جس کے نتیجہ میں اسفند احمد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق گیا۔