گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ ڈویژن کو آوٹ سورس کر دیا گیا ہے حکومت پنجاب اس حوالے سے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور اسے ہر صورت کامیاب بنانا ہے وزیراعلی پنجاب 15سے20نومبر کے درمیان پورے پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کوآوٹ سورس کرکے فنکشنل/آپریشنل کرنے جا رہی ہیں ۔ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کریں تاکہ حکومت پنجاب کے اس منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک اجلاس سے منسلک تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد انکے ہمراہ تھے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشن پنجاب کو صاف ستھرا بنانا ہے: ذیشان رفیق
Nov 03, 2024