حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی قائد اورخاتون رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی کے والد مہدی حسن بھٹی سابق ایم این اے نے کہا ہے کہ 26ویں ائینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر مجھ پر اور میرے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو بار ایم این اے اور چار بار ایم پی اے رہ چکا ہوں ۔ کئی امراض میں مبتلا ہوں۔ بتا نہیں سکتا کہ اسلام آباد میں میرے اور میرے داماد کے ساتھ کیا کچھ کیا گیا ۔ میرے بیٹے شوکت علی بھٹی پر اب تک 34 مقدمات اور مجھ پر تین مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔