کامونکی:تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق

کامونکی(نمائندہ خصوصی) تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز حبیب پورہ کی 60 سالہ خاتون عابدہ بی بی جی ٹی روڈ سے گزر رہی تھی کہ سٹی چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل نے اْسے ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔متوفیہ کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن