گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رانا محمد صدیق خاں نے وفد کے ہمراہ جرمنی اور الجیریا کے قومی دن کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کی۔وفد میں معروف کاروباری افراد جن میںرائو نبیل روشن ،نیئرجمیل بھٹی ،سابق صدر بات رانا وقاص حسن خان شامل تھے۔ رانا محمد صدیق خاں صدر چیمبر نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا قومی دن نہایت جوش خروش سے مناتی ہیں ،جرمنی اور الرجیریا ایمبیسی کی انتظامیہ نے اپنے قومی دن کو منانے کیلئے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جو شاندار تقریب کا انعقاد کیاہے اس تقریب کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں جرمنی اور الجیریا ایمبیسی کیطرف سے دیئے گئے عشایئے میں شمولیت کر کے شرکاء سے تبادلہ خیال کے دوران کیا۔جرمنی اورالجیریا کے سفیروں نے چیمبر کے وفد کا پرتباک استقبال کیا ۔