لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں کنسٹرکشن سیکٹر ایکسپو کا افتتاح کیا اور افتتاح کے بعد نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا‘ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام یہ صنعتی نمائش 3روز تک جاری رہے گی ۔نمائش میں مختلف کمپنیوں نے ٹائلز،فرنیچر،آرکیٹیکچر کے ڈیزائن کے حوالے سے 78سٹالز لگائے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صنعتی نمائشیں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں کنسٹرکشن انڈسٹری میں نمائش کا انعقاد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اچھی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کنسٹرکشن سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے اور اس سیکٹر دیگر شعبوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے قوانین کو سہل بنایا گیا ہے۔
چوہدری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر میں کنسٹرکشن سیکٹر ایکسپو کا افتتاح کردیا
Nov 03, 2024