لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اکتوبر (4ماہ) تک ٹیکس آن سروسز کی مد میں 74 ارب سے زائد کی ٹیکس وصولی کی ہے۔پی آر اے حکام کے مطابق یہ ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران کی جانیوالی ٹیکس وصولی کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔ پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 9 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔جبکہ پنجاب انفراسٹکچرڈویلپمنٹ سیس کے تحت 38 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے اکتوبرتک 44 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔