لاہور (نیوز رپورٹ) نو منتخب ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار حمودالرحمن اعوان (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان) نے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا یہ سب دوست احباب اور ساتھی وکلاء کی محنت کا ثمر ہے۔وہ اپنے تمام احباب کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انکا بھرپور ساتھ دیا اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ نئے عزم کے ساتھ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین کاسمو گروپ قمر الزماں بابر نے کہا حمو د الرحمن کی کامیابی قابل فخر ہے۔