لاہور (نامہ نگار ) بشری بی بی نامی خاتون نے 3 روز قبل بیٹی کو جنم دیا تھا اور وہ شفیق آباد کے علاقے میں عذرا نامی خاتون کے ہاں ٹھہری ہوئی تھی جہاں سے عذرا نے نرس سکینہ اور فاضل نامی شخص کے ساتھ مل کربچی کو اغواء کیا اور نامعلوم شخص کواڑھائی لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔ شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پرمقدمہ درج کیا۔جس کو نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ جس نے 24 گھنٹوں کے اندر بچی کو بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کرا کر والدین کے سپرد کردیاہے۔