لاہور (نامہ نگار ) ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکلسٹ کیخلاف آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم متحرک ہوگیا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں ،ماڈل روڈز پربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ مکمل بند کردیا گیا ہے اور بغیر ہیلمٹ شہریوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے بھی ای چالان شروع کردئیے گئے ہیں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔مینوئلی 5لاکھ 21 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فریش لائسنس کے لئے ہیلمٹ لازمی ہے،بغیر ہیلمٹ پارکنگ کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ہیلمٹ سے مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ پر 95 ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی۔