لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت نے بزنس گروپ کے قائد عطاء فرید چودھری کو محکمہ سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ اینڈ لیبر ویلفیئر میں کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے‘عطافرید چودھری وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب کے ساتھ کوآرڈینیٹر ہونگے۔صوبائی وزیر فیصل ایوب نے عطاء فرید چودھری کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
عطا فرید محکمہ سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ اینڈ لیبر ویلفیئر میں کوآرڈینیٹر مقرر
Nov 03, 2024