لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں اس کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئیے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی ہورہی ہے وہ کمی عوام تک پہنچائی جائے۔عوام گزشتہ ایک ہفتہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منتظر تھی مگر غربت کی ماری ہوئی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس میں اضافہ کردیا گیاہے۔ایک طرف تو (ن) لیگی حکمران چھوٹی گاڑیوں کے استعمال اور اپنی تنخواہوں میں کمی کرنے کو تیار نہیں مگر عوام کا خون نچوڑنے کے نئے نئے بہانے ڈھونڈ لیتے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی ہورہی عوام تک پہنچائی جائے:ذوالفقار بسراء
Nov 03, 2024