لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز گجر پورہ چائنہ سکیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم کے رہائشیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون احمد فراز نے واگزار کرائی گئی 65 کنال اراضی بارے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے اربوں روپے مالیت کی 50 کنال سے زائد قیمتی اراضی پر تجاوزات و جھگیاں بننے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر فینسنگ، ملکیتی بورڈ لگانے اور پلاٹ بینک میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت آئندہ آکشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر آکشن علی بن سہیل نے آئندہ اکشن بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے رواں مالی سال کی دوسری آکشن 4 دسمبر بروز بدھ کرے گا۔ایل ڈی اے نیلام عام کا انعقاد ایکسپو سنٹر میں کیا جائے گا۔ایل ڈی اے آکشن میں مختلف سکیموں کے رہائشی و کمرشل پلاٹس رکھے گا۔آکشن میں پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کو لیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔پارک اینڈ رائیڈ پلازہ علامہ اقبال ٹاؤن کا گراؤنڈ فلور اور لوئر گراؤنڈ کو لیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔