لاہور(خبرنگار) ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر120 سے زائد ورکرز، 25 گاڑیاں تبلیغی اجتماع کے صفائی انتظامات پر مامور ہیں جبکہ اجتماع کے دوران 3 واٹر باؤذرذ اجتماع گاہ کے گرد پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنا رہے ہیں۔رائیونڈ حویلی اور پنڈال کے گرد مینوئل سویپنگ اور ویسٹ پکنگ کیلئے ورکرز تینوں شفٹوں میں تعینات ہیں اور رائیونڈ پنڈال جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ، اور واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع پر آنے والے زائرین کیلئے صفائی کا بہترین بندوبست کیا جا رہا ہے۔رائیونڈ اجتماع کے دونوں مراحل مکمل ہونے تک افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں ورکنگ پر مامور رہیں گے۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔