لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی بلوں پر عوام کو فوری ریلیف دے۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کم ازکم سوروپے کی کمی کی جائے اور اس پر جو لیوی ٹیکس عائد ہے اس کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے۔ہرسال 16 ہزار نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں اس یوتھ کو آئی ٹی کے سیکٹر میں روزگار فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔40.5فیصد عوام خط غربت سے نیچے، لوگوں میں اشیائے خورونوش خریدنے کی سکت نہیں۔بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہور ہی ہیں۔
حکومت بجلی بلوں پر عوام کو فوری ریلیف دے: چودھری سجاد
Nov 03, 2024