لاہور( نامہ نگار )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی پارٹی کے سینئر پارٹی رہنمائوں کے گھر پہنچ گئے اور انکی عیادت اور صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،ذیشان شامی،نسیم صابر بھی موجود تھے۔ حسن مرتضی بشیر ریاض،الطاف قریشی اور اورنگزیب برکی کے گھر گئے،پارٹی رہنماؤں کی خیریت دریافت کی اور جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی۔حسن مرتضی نے اس موقع پر کہا کہ آپ پارٹی کے سینئر رہنما اور کارکنوں کا سیاسی اثاثہ ہیں۔
حسن مرتضی کی پیپلز پارٹی کارکن کے گھر آمد‘عیادت کی
Nov 03, 2024