سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق 

Nov 03, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ تیسری سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ موقع پر پروفیسر جاوید اکرم، وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز‘ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین‘سابق صدر رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن ڈاکٹر جان ہیلورتھ، پروفیسر آفتاب محسن‘ رجسٹرار پروفیسر محمد عمران‘ پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر تاج مصطفی، پروفیسر جنید مصطفی، پروفیسر عبدالسلام، ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈاکٹر رابعہ راٹھور سمیت شعبہ طب سے ملک و بیرون ملک سے ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی-۔تین روزہ ایمرجنسی میڈیسن کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سٹوڈنٹس ایکسچینج، نئے تجربات پر تبادلہ خیال اور طبی معیار کو بہتر کرنا تھا۔کانفرنس میں آسٹریلیا، یوکے، یو ایس اے سے غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔پروفیسر یار محمد نے 50 سے رائد تربیتی لیکچرز کا انعقاد کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں اورغیر ملکی ماہرین طب کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے آج تک کسی سرکاری ہسپتال میں مریض کو علاج و معالجہ کیلئے منع نہیں کیا۔ پالیسی میکرز اور پروفیشنلز کا چولی دامن کا ساتھ ہونا چاہئے۔ڈاکٹرز کی جدید طرز پر تربیت انتہائی اہم ہو چکی ہے۔ 

مزیدخبریں