جامعہ اشرفیہ لاہور میں مجلس صیان المسلمین کا اجتماع10 نومبر کوہوگا

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)  ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی قائم کردہ اصلاحی تنظیم ’’مجلس صیان المسلمین پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام سالانہ روحانی و اصلاحی اجتماع 10 نومبر بروز اتوار بعد نماز تا بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔جس سے ملک بھر سے نامور علمی و دینی شخصیات مولانا شاہ حکیم محمد مظہر ،مولانا قاری ارشد عبید ،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا جلیل اخون،مولانا محمد یوسف خان،مولانا حافظ زبیر حسن،مولانا قاری احمد میاں تھانوی،مفتی عبدالقدوس ترمذی ،مفتی محمد طیب،ڈاکٹر نعیم اللہ اور مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی سمیت دیگر نامور علمی و دینی شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن