امریکی صدارتی الیکشن پرسوں: کملا 41 ‘ ٹرمپ کو مسلم کمیونٹی کی 10 فیصد حمایت حاصل‘ سروے

Nov 03, 2024

مشی گن (این این آئی) امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا تشدد پر مبنی بیانیہ امریکی صدارت کیلئے رد ہو چکا۔کملا ہیرس نے مشی گن میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سابق حریف نمائندگان کو عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا وقت آ گیا لبنان‘ اسرائیل تنازعہ ختم کیا جائے۔ مشی گن کے عرب اکثریتی آبادی والے شہر ٹھلیہ بورن میں ٹرمپ کی ریلی میں فلسطین کی آزادی کے نعرے لگ گئے۔ فوربز نے 135 ارب پتیوں کی فہرست جاری کر دی۔ کملا ہیرس 83 ڈونلڈ ٹرمپ کو 52 کھرب پتی کاروباری شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔  2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں بس دودن باقی ہیں، ملک کی سب سے بڑی مسلم سول رائٹس اور وکالت کی تنظیم، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے  اپنے آخری انتخابی سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔CAIR کے مطابق گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹائن اور نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان مسلم ووٹرز کی حمایت تقریباً برابر ہے، جہاں جل سٹائن کی حمایت 42.3 فیصد جبکہ کملا ہیرس کو 41 فیصد حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم کمیونٹی میں محض 10 فیصد حمایت کے ساتھ پیچھے رہ گئے ہیں۔سروے کے نتائج میں 2.5 فیصد کی غلطی کی گنجائش کے ساتھ CAIR کے اعداد و شمار میں سخت مقابلے کو ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں