مراد سعید‘ اسلم اقبال‘ حماد اظہر دیگر کے وارنٹ: 7 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Nov 03, 2024

لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، میاں حماد اظہر، فرحت عباس سمیت دیگر کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے واثق قیوم، مراد سعید، زبیر نیازی، حامد رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت نے سات نومبر تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، افضال عظیم پاہٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں تفتیشی افسروں کو کمرہ عدالت میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ تمام ملزمان کا ریکارڈ کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا جائے۔ آئندہ تفتیشی افسر حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

مزیدخبریں