اسلحہ، شراب برآمدگی کیس  گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

Nov 03, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز تھانہ بہارہ کہو میں درج غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے سینئر کونسل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ موجود ہیں وہ عدالت پیش ہو رہے ہیں یا نہیں، جس پر راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے کہاکہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا، جس کے بعد سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماع15 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں